ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندرشیکھر آزاد کا اعلان ،یوپی پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار اتارے گی بھیم آرمی

چندرشیکھر آزاد کا اعلان ،یوپی پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار اتارے گی بھیم آرمی

Thu, 24 Dec 2020 11:44:26    S.O. News Service

اعظم گڑھ،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی (آپ) کے بعد اب بھیم آرمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اترپردیش میں 2021 کے پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ انہوں نے پنچایت انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریاست کے دیہی علاقوں میں دلتوں کے خلاف مظالم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر اپوزیشن کے ساتھ اتحاد اور ان کی پارٹی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور یوپی میں امن وامان پر تشویش کا اظہار کیا۔امکان ہے کہ پنچائت انتخابات مارچ-اپریل 2021 میں ہوں گے۔ موجودہ پنچایتوں کا دورانیہ اسی مہینے میں ختم ہوگا۔

چندر شیکھر کی سیاسی تنظیم آزاد سماج پارٹی کے نام سے مشہور ہے۔ بھیم آرمی چیف حال ہی میں ہلاک ہونے والے دلت گاؤں کے سربراہ کو طبی امداد فراہم کرنے میں مبینہ تاخیر پر اعظم گڑھ کے ضلعی مجسٹریٹ سے ملنے آئے تھے۔ اس سے قبل اس معاملے سے متعلق پولیس اہلکاروں سے بھی اس کی بحث ہوئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں لوگوں کو مناسب عزت دی جانی چاہئے۔ ان کے ساتھ میرے سلوک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکام لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال میں روڈ شو اور انتخابی ریلیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے بہانے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت حزب اختلاف کے سوالات سے بچنے کے لئے یہ کام کررہی ہے، کیونکہ ان کے پاس جواب دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔


Share: