ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پے ٹی ایم کے ریونیو میں 89 فیصد اضافہ

پے ٹی ایم کے ریونیو میں 89 فیصد اضافہ

Sun, 06 Feb 2022 13:56:10    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم کی پروموٹر کمپنی ون97 کمیونکیشنز لیمٹڈ کا ریونیو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

کمپنی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایم ڈی آر بیرنگ انسٹرومنٹ، نئے آلات کی خریداری اورقرض کی تقسیم کے ذریعہ مرچنٹ ادائیگی میں اضافہ اوراعلی مونیٹائزیشن کی وجہ سے مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا ریونیو 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران ان کا نقصان 488 کروڑ روپے سے کم ہو کر 393 کروڑ روپے پرآگیا ہے۔

صارفین کے لیے ادائیگی کی خدمات سے کمپنی کی آمدنی 60 فیصد بڑھ کر 406 کروڑ روپے، تاجروں کے لیے ادائیگی کی خدمات سے ریونیو 117 فیصد بڑھ کر 586 کروڑ روپے رہا اور کلاؤڈ و تجارتی خدمات سے حاصل ہونے والا ریونیو بھی 64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 339 کروڑ روپے رہا ہے۔

اس کے قرض کی تقسیم بھی 366 فیصد بڑھ کر 2181 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ کمپنی نے اوسط ماہانہ لین دین کرنے والے یوزر کی حصہ داری میں اضافہ درج کیا اوریہ تعداد 6.44 کروڑ رہی ہے۔


Share: