ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

Thu, 21 Oct 2021 10:49:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم ایکٹ 2007 کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے اور سرحد پار پیسے ٹرانسفر کی خدمات فراہم کنندہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز انکارپوریشن پر 2778750 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ریزرو بینک نے آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کی طرف سے اتھارائزیشن کے حتمی سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ فراہم کردہ معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ اس کے بعد بینک کو نوٹس جاری کیا گیا اور اس پر پے ٹی ایم کا جواب موصول ہونے کے بعد اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آر بی آئی نے کہا کہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز پر یہ جرمانہ سال 2019 اور 2020 کے دوران فی کس30 ریمیٹنس کی حد کی خلاف ورزی کرنے کے لیے عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ منی ٹرانسفر سروس اسکیم کے ماسٹر گائیڈلائنز کے تحت لگایا گیا ہے۔


Share: