بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) ریاست میں کووڈ کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔اس لئے اس مرتبہ پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات آن لائن کئے جانے کا امکان ہے۔
اس سلسلہ میں کئی ماہرین کے مشوروں کے بعد محکمہ پری یونیورسٹی تعلیم کے افسران آن لائن ٹسٹ منعقد کرنے کی سہولت پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔محکمہ کو یہ مشورے بھی موصول ہوئے ہیں کہ اس امتحان کی میعاد 90منٹ پر مشتمل ہواور صرف اختیاری(Major) سبجکٹوں کا امتحان منعقد کیا جائے اور پرچہ ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل ہو۔
حالانکہ محکمہ کے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ محکمہ آن لائن امتحان منعقد کرنے پر غور کررہا ہے۔اس کے لئے بنیادی ڈھانچہ سب سے بڑا ہے۔سرکاری ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس کے لئے انجینئرنگ کالجوں اور پی یو کالجوں جہاں بنیادی ڈھانچے ہیں،ان کے ساتھ اشتراک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
2009 کے سپلمنٹری امتحان کے وقت محکمہ نے کامیابی کے ساتھ آن لائن سوالی پرچے فراہم کئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے ہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔