نئی دہلی 24اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ای ڈی نے ایئر سیل۔میکس منی لانڈرنگ معاملہ میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم سے پھر آج پوچھ گچھ کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ چدمبرم کا بیان پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا جائے گا۔سمجھا جاتا ہے کہ جانچ ایجنسی اس سودے کے بارے میں چدمبرم سے کچھ نئے سوال کرنا چاہتی ہے۔اس نے اس سے قبل اس سودے کے بارے میں ایف آئی پی بی کے حکام کا بیان درج کیا تھا۔ امید ہے کہ چدمبرم کا ان سب سے آمنا سامنا کیا جائے گا۔پہلے چدمبرم سے ان کے وزیر خزانہ رہنے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری بورڈ (جو اب موجود نہیں ہے) کی طرف سے ایئر سیل۔میکسس سودے کو منظوری دینے میں اختیار کردہ سرگرمیاں اور اس وقت کے حالات کے بارے میں سوال کئے تھے۔
چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم سے اس معاملے میں ای ڈی سے دو بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔جون میں ای ڈی کی ایسی ہی پوچھ گچھ کے بعد چدمبرم نے کہا تھا کہ انہوں نے ایجنسی سے جو کچھ کہا، وہ پہلے سے ہی سرکاری دستاویزات میں درج ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد بھی تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ آدھے سے زیادہ وقت سوالات کا جواب کو بغیر کسی غلطی کے ٹائپ کرنے، بیان کو پڑھنے اور اس پر دستخط کرنے میں لگایا گیا۔
سپریم کورٹ نے 12 مارچ کو سی بی آئی اور ای ڈی کو ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملوں کی جانچ، جن میں ایئر سیل میکسس منی لانڈرنگ کیس بھی شامل ہے، چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ای ڈی موجودہ وزیر مالیات کی طرف سے دی گئی ایف پی بی منظوری کی تفتیش کر رہی ہے۔ای ڈی نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں 80 کروڑ ڈالر (3500 کروڑ روپے سے زیادہ) ایف ڈی آئی کی منظوری مانگی گئی تھی۔