نئی دہلی،31؍مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے تعلق سے مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر اس میں کیا چھپایا جارہا ہے کیونکہ اس گھوٹالہ کا انکشاف ہوئے آج 45 دن ہوچکے ہیں لیکن اس معاملہ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ چھوٹے مودی کاگھوٹالہ آج 45دن کا ہوگیا ۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس گھوٹالے پر اب تک خاموشی توڑی نہیں ہے۔