لکھنؤ،21؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر آج تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مسلسل بڑھ رہے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
بی ایس پی صدر نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیا سے سرکاری کنٹرول ہٹنے سے قیمتیں بے لگام ہو کر بڑ ھ رہی۔ اس سے غریب عام آدمی پریشان ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرکار اس کا حل نکالے۔
مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں پٹرول اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس من مانے طریقے سے بڑھا رہی ہیں، جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کروڑوں لوگوں پر اس کا براہ راست بوجھ پڑ رہا ہے۔