ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنچایت الیکشن میں تاخیرپراکھلیش یادونے یوگی کوگھیرا

پنچایت الیکشن میں تاخیرپراکھلیش یادونے یوگی کوگھیرا

Mon, 28 Dec 2020 11:45:02    S.O. News Service

لکھنؤ،28؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے دیہاتوں میں پردھانی کی مدت پوری ہوگئی ہے ، لیکن ریاست میں اگلے پنچایتی انتخابات کے لیے تاریخوں کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے تازہ انتخابات کا انعقاد کیے بغیرگرام پنچایتوں کو تحلیل کردیاہے۔ بڑے انتخابات ہو رہے ہیں ، لیکن حکومت جمہوریت میں عوامی نمائندگی کی سب سے چھوٹی یونٹ کے لیے انتخابات سے قاصر ہے۔ ایسی حکومت اتر پردیش کو کیا چلائے گی؟

ایس پی سربراہ نے کہاہے کہ بی جے پی کو جمہوریت کی بنیادکو تکلیف نہیں پہنچانی چاہیے۔ اس سے قبل اکھلیش یادو نے زرعی قوانین کے خلاف بی جے پی پر نشانہ لگایا تھا کہ کسان تحریک بی جے پی حکومت کی ناکامی کی ایک زندہ یادگار ہے۔ ادھر ایس پی کارکنوں نے ریاست بھر میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں پروگرام کا انعقاد کیا۔


Share: