نئی دہلی،04 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے بٹالہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد لگی آگ میں 16 لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے یہ معلومات دی ہے۔گرداس پور کے ایس ڈی ایم ڈیپک بھاٹیہ نے 16 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 افراد شدید زخمی ہیں۔فیکٹری میں اب بھی کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کی امید ہے۔بتا دیں کہ گرداس پور کے بٹالہ میں ایک رہائشی کالونی میں واقع فیکٹری دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے کہا کہ ضلع کلکٹر اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں راحت کا کام جاری ہے۔