چندی گڑھ ،14 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب اور ہریانہ میں پیر کو بھی سردی کا قہر جاری رہا۔علاقے میں آدم پور سب ٹھنڈا مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔دونوں ریاستوں کے کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کچھ ڈگری نیچے پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ دونوں ریاستوں کی مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے جہاں کم از کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے امرتسر، لدھیانہ اور پٹیالہ میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے۔تینوں شہروں میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 2 176 C، 5.3 176 C اور 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔پٹھان کوٹ میں کم از کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ، ہلواڑا میں 2.6 ڈگری، گرداس پور میں 5.4 ڈگری، بھٹنڈا میں 2.7 ڈگری اور فریدکوٹ میں 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہریانہ کے انبالہ، حصار اور کرنال میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری تک نیچے گر کر بالترتیب 6.8 176 C، 5 176 C اور 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔روہتک، نارنول اور بھیوانی میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 7.6 176 C، 6 176 C اور 5.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔