چنڈی گڑھ،3؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منشیات کے مسئلے سے برسرپیکار پنجاب میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے لئے پھانسی کی سزا کی تیاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا ہے، وہ مرکزی حکومت سے یہ سفارش کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی امریندر سنگھ کی صدارت میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مرکز کو اس کی سفارش کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ پوری نسل کو برباد کر رہی ہے اور اس کے لئے مثال قابل سزا ہونی چاہئے۔ امریندر سنگھ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ٹویٹ کیاکہ میرا حکومت نے منشیات اسمگلنگ کے لئے سزائے موت کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفارش کو مرکزی حکومت کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔چونکہ منشیات کی اسمگلنگ پوری نسل کو برباد کر رہی ہے، ایسے میں اس کے لئے مثال کے مستحق سزا ضروری ہے۔کابینہ کے اجلاس میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا اور اس پر روک لگانے کے طور طریقوں اور اقدامات پر بحث بھی ہوئی۔ وزیر اعلی نے خاص طور پر حال ہی میں منشیات سے موت کے واقعات بڑھنے کے معاملے میں اس مسئلے پر یہ میٹنگ بلائی تھی۔