ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی کی ہنکار، یوپی میں بری طرح ہار رہی ہے بی جے پی

پرینکا گاندھی کی ہنکار، یوپی میں بری طرح ہار رہی ہے بی جے پی

Wed, 01 May 2019 20:01:33    S.O. News Service

امیٹھی، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ہونے جا رہی ہے اور پرینکا گاندھی لوک سبھا انتخابات 2019 کو لے کرپر اعتماد ہیں۔پرینکا کا دعوی ہے کہ کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابات میں بہتر کارکردگی کرنے جا رہی ہے۔پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی بری طرح ہار ہونے والی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ جن سیٹوں پر کانگریس مضبوط ہے وہاں بی جے پی کو سخت ٹکر ملے گی،یوپی سے بی جے پی کو بڑا جھٹکا ملنے والا ہے۔پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ جہاں کانگریس کے امیدوار کمزور ہیں وہاں ایسے امیدواروں کو اتارا گیا ہے جو بی جے پی کا ووٹ کاٹ رہے ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ جہاں ہمارے امیدوار تھوڑے ہلکے ہیں، وہاں ہم نے ایسے امیدوار دئے ہیں، جو بی جے پی کا ووٹ کاٹیں۔پرینکا گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی میں انتخابی ریلی کر رہی ہیں۔پانچویں مرحلے کی پولنگ سے پہلے اتر پردیش میں امیٹھی اور رائے بریلی میں اپنی ماں اور بھائی کی تشہیر کے لئے زمین پر اتری پرینکا گاندھی اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کیا ہے۔پرینکا گاندھی نے کنبہ پروری کے الزامات پر بی جے پی کو کرارا جواب دیا ہے۔امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں راہل گاندھی کے لئے تشہیر کرنے آئیں پرینکا گاندھی نے سالون علاقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہتے ہیں میں خاندان لیکن یہ امیٹھی کی عوام کی محبت ہے جو ہمارے خاندان کو ملتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ نسل پرستی کہتے ہیں یہ لوگ، نسل پرستی نہیں ہے،آپ بار بار ہمارے خاندان کے ارکان کو کیوں جتاتے ہیں؟ جب میں 12 سال کی تھی تب یہاں تمام بنجر زمینیں تھیں،مجھے یاد ہے میرے والد جی نے آپ کے لئے آپ کی حمایت سے انہوں نے اتنی جدوجہد کی تھی، جس کی وجہ سے پوری کاشت میں ہریالی نظر آرہی ہے،اسی لیے آپ جتاتے ہو ہمیں کیونکہ ہم نے کام کرکے دکھایا ہے۔اپنے عوامی جلسوں میں پرینکا گاندھی اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرف سے کئے گئے کاموں کا بھی ذکر کر رہی ہیں تو راہل گاندھی کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو بھی شمار کرا رہی ہیں۔سلون کی ریلی میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر امیٹھی میں انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے سرپنچوں کو 20000 روپے بانٹنے کا الزام بھی لگایا۔بی جے پی مسلسل کنبہ پروری کو لے کر کانگریس پر حملہ آور ہے، اسی لیے پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیٹھی کی عوام نے ان کے والد کو بھی پیار دیا تو آپ ان کے بھائی کو بھی جتا کر اپنا محبت دکھاتے ہیں۔

مرکزی وزیر اور امیٹھی سے راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی پر بھی پرینکا گاندھی نے نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے امیدوار یہاں 5 سال میں صرف 16 بار آئی ہیں،جب جب آتی ہیں میڈیا کو بلا کر کچھ نہ کچھ تماشا کرتی ہیں،جوتے اور ساڑیاں بانٹتی ہیں یا میرے خاندان سے گالی گلوچ کرتی ہیں۔پرینکا نے الزام لگایا کہ وہ یہ سوچتے ہیں، یہاں کے کسانوں کو 20000 روپے بانٹ کر پورے گاؤں کا ووٹ پلٹ دیں گے،دنیا کو یہ دکھائیں گے کہ امیٹھی کے لوگوں کے پاس جوتے نہیں ہیں،ایسی سیاست یہاں نہیں چلتی۔ راہل گاندھی کی حمایت میں ووٹ مانگتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہاں تک کہا کہ جب ہم یہاں آتے ہیں سب سے پہلے یہاں کی ڈانٹ کھاتے ہیں۔


Share: