ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرالی جلانے کو لے کر کسانوں پر درج کیس واپس لینے کا فیصلہ یوگی حکومت کا ڈرامہ: پرینکا گاندھی

پرالی جلانے کو لے کر کسانوں پر درج کیس واپس لینے کا فیصلہ یوگی حکومت کا ڈرامہ: پرینکا گاندھی

Thu, 16 Sep 2021 23:30:05    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوگی حکومت کے ذریعہ کسانوں پر پرالی جلانے کو لے کر درج کیس کو واپس لینے کے فیصلے پر اب پرینکا گاندھی نے حملہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسے ریاستی حکومت کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب یو پی حکومت پرالی جلانے کے لیے کسانوں کے ساتھ جرائم پیشوں کی طرح سلوک کر رہی تھی، اس وقت کانگریس پارٹی نے پوچھا تھا کہ کسان کا دھان قانونی، اور پرالی غیر قانونی کیسے؟‘‘

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں مزید سوال کیا ہے کہ ’’الیکشن آتے ہی مقدمے واپس لینے کا ڈرامہ کرنے والی حکومت کو بتانا چاہیے کہ کسانوں کی بے عزتی کس کے حکم پر کی گئی تھی؟‘‘ غور طلب ہے کہ گزشتہ مہینے یوگی حکومت نے مغربی اتر پردیش کے کسانوں سے بات چیت کے دوران کیس واپس لیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ مقدمے واپس لینے کے ساتھ ہی کسانوں پر لگایا گیا جرمانہ بھی معاف کیا جائے گا۔


Share: