ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ 50سالہ شخص گرفتار

پتور: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ 50سالہ شخص گرفتار

Wed, 25 Apr 2018 20:07:48    S.O. News Service

پتور25؍اپریل (ایس او نیوز) پتور ٹاؤن پولیس نے نہرو نگر سے ایک پچاس سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتیاں کررہاتھا۔ جس کی وجہ سے مذکورہ لڑکی جسمانی اور ذہنی طور پر بہت زیادہ ہراساں ہورہی تھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمشیرخان نامی ملزم لڑکی کے مخصوص اعضاء کو چھونے اور اس طرح کی دوسری جنسی حرکات سے پریشان کرتاتھا۔ اس کے علاوہ اپنے موبائل فون پر اسے فحش جنسی مناظر دکھاتا تھا اور جنسی ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کرتاتھا۔ اور جب لڑکی اس کے خلاف مزاحمت کرتی تو جلتی ہوئی بیڑی سے اس کی  چمڑی کو داغتاتھا اور یہ دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر وہ کسی کو یہ بات بتائے گی تو اس کو نیند کی گولیاں کھلاکر اس کے ساتھ جنسی عمل کی جائے گی اور اس کی ویڈیو کلپ بناکر سوشیل میڈیا پر عام کردی جائے گی۔یہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ ایسی جنسی حرکات میں تعاون نہ کرنے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔

بتایاجاتا ہے کہ 17اپریل کی رات کو 11.30بجے جب لڑکی گہری نیند میں تھی تواچانک شمشیر خان  لڑکی کے جسم پر گرگیا اور لڑکی کی مزاحمت کے باوجود اس نے زبردستی اس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔جس کے خلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ پولیس نے آئی پی سی اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شمشیر خان کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ اس تعلق سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: