نئی دہلی،17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے منگل کی شام ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پانڈیچری کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کو عہدہ سے برطرف کردیا۔ اس مرکزی علاقے پانڈیچری کے گورنر کا اضافی چارج تلنگانہ کی گورنر تمل سلائی سوندر راجن کو دی گئی ہے۔ صدر ہند نے ڈاکٹر کرن بیدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پدوچیری کی لیفٹننٹ گورنر کی تمام ذمہ داریوں سے فوراً دست بردار ہوجائیں کیونکہ تازہ حکم کے تحت وہ اب اس عہدہ پر برقرار نہیں رہیں۔ صدر ہند نے تلنگانہ کی گورنر سے کہاہے کہ جس روز سے وہ عہدہ سنبھالیں اس وقت سے متبادل انتظامات ہونے تک وہ پدوچیری کے امور بھی اپنے ماتحت رکھیں۔