ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کوگمراہ کرنے کاالزام،سشما سوراج کے خلاف ایف آئی آر درج

پارلیمنٹ کوگمراہ کرنے کاالزام،سشما سوراج کے خلاف ایف آئی آر درج

Sat, 24 Mar 2018 21:52:02    S.O. News Service

کانپور24مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزکی مودی حکومت پرعراق میں39ہندوستانیوں کے قتل کا راز چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے آج یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور صدر جمہوریہ سے دیگر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرائے جانے کی اجازت طلب کی۔کانگریس کے ضلع صدر ہرپرکاش اگنی ہوتری نے بتایا کہ ان کی قیادت میں کانگریسی کارکنان کوتوالی پہنچے اور وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر مملکت وی کے سنگھ، عراق میں ہندوستان کے سفیراور خارجہ سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔کانگریس کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر39ہندوستانیوں کے قتل کا راز چھپایا اور متاثرہ خاندانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔


Share: