ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویک ینڈ کرفیوکے ختم ہونے کے بعد میسوروکے تمام ٹورسٹ سنٹرس اور مندرعوام کیلئے کھول دئے گئے

ویک ینڈ کرفیوکے ختم ہونے کے بعد میسوروکے تمام ٹورسٹ سنٹرس اور مندرعوام کیلئے کھول دئے گئے

Sun, 23 Jan 2022 11:42:55    S.O. News Service

میسورو،23؍جنوری (ایس او نیوز؍پیر پاشاہ) بروز جمعہ ریاستی حکومت کے ویک ینڈ کرفیو کے ختم کر دئے جانے کے اعلان کے بعدبروزہفتہ میسورو میں واقع تمام ٹورسٹ سنٹرس اور مندر عوام کیلئے کھول دئے گئے۔ان ٹورسٹ سنٹرس میں چامنڈی پہاڑ پر واقع چامنڈیشوری ٹمپل، میسورو زو، کارنجی تالاب، شاہی محل شامل ہیں۔

چامنڈیشوری ٹمپل کے ایگزی کیٹیو آفیسر یتی راج سمپت کمارن نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ویک ینڈ کے کرفیوکے ختم کر دئے جانے کے بعد چامنڈیشوری ٹمپل کو عوام کیلئے کھول دیا گیاہے، لیکن صرف دیوی کے درشن کی سہولت دستیاب رہے گی۔ دوسری کوئی بھی سہولت نہیں رہے گی۔ اب یہ مندر صبح 7:30بجے سے دوپہر 2بجے تک اور دوپہر3:00بجے سے شام 6بجے اور دوبارہ شام7:30بجے سے رات 9بجے تک ہی کھلا رہے گا۔ اب صرف 50فیصد زائرین میں صرف انہیں افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔ اب میسور وکے شاہی محل میں واقع تمام مندر، اتن ہلی ٹمپل اور ننجنگڈھ میں واقع شری کنٹھیشورا سوامی ٹمپل بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ویوپوائنٹ بھی کھول دیا گیا ہے، لیکن یہاں واقع دوربین کے ذریعہ میسورو کا نظارہ کرنے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ عوام کیلئے میسورو کا شاہی محل بھی کھول دیا گیا ہے جو ہر دن صبح10:30بجے سے شام 5:30بجے تک کھلا رہے گا۔ ہر اتوار اورعام چھٹیوں کے دن شام 7بجے تا رات8بجے شاہی محل کی لائٹنگ رہے گی۔ ویکسین کے دونوں ڈوزلے چکے افراد کو ہی شاہی محل کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔بیرونی ریاستوں سے آنے والے ٹورسٹ کو شاہی محل کے اندر داخل ہونے سے پہلے آر ٹی-پی سی آر ٹسٹ لازمی قرار دیاگیاہے۔ میسور وریلوے میوزیم بھی اب صبح 10بجے سے شام 6بجے کے درمیان عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔میسوروزو اور کارنجی تالاب کو بھی اب کھول دیا گیا ہے۔بروز منگل زو بند رہے گا، اس کے علاوہ برنداون گارڈن، بلموری، رنگناتیٹو برڈ سنچوری، شری رنگا ناتھ سوامی ٹمپل، دریا دولت باغ جیسے ٹورسٹ سنٹرس بھی عوام کیلئے کھول دئے گئے ہیں۔


Share: