ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ونے کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا

ونے کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا

Fri, 27 May 2022 00:51:12    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین رہے ونے کمار سکسینہ،نے آج یہاں راج نواس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی کے 22ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی نے سکسینہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

حلف لینے کے بعد سکسینہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر نہیں بلکہ مقامی سرپرست کے طور پر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں راج نواس میں کم اور دہلی کی سڑکوں پر زیادہ نظر آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہم اس پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ دہلی کو سٹی آف جوئے اور سٹی آف فلاورس بنانے کا ہے۔

سکسینہ کو 23 مئی کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ سکسینہ نے انیل بیجل کی جگہ لی ہے۔ بیجل نے 18 مئی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


Share: