ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم مودی کاروحانی گرو بتا کروی آئی پی پروٹوکول حاصل کرنے والا گرفتار

وزیراعظم مودی کاروحانی گرو بتا کروی آئی پی پروٹوکول حاصل کرنے والا گرفتار

Sat, 29 Sep 2018 13:52:23    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پلُ کیت مشرا کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پل کیت خودکو وزیر اعظم کا روحانی گرو بتا کر الگ الگ ریاستوں میں سیکوریٹی اور وی آئی پی پروٹوکول کا مطالبہ کرتا تھا۔ دہلی پولیس نے پی ایم او سے ملی شکایت کے بعد اگست میں کیس درج کیا تھا۔ پلکیت کے خلاف کیس پی ایم او میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کی تھی۔ پی ایم کے پاس یہ معاملہ سیتاپور کے ڈی ایم کی شکایت کے بعد پہنچا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیتاپور کے ڈی ایم کو کسی شخص نے خط لکھ کر پلُ کیت کے قیام اور سیکورٹی کے انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔ ڈی ایم کو اس شخص نے بتایا تھا کہ وہ فن اور ثقافت کی وزارت کی سیکرٹری ہے۔پلُ کیت مہاراج کے ساتھ کئی وی آئی پی کی تصویر ہیں ،اور خود کو صدر سے اعزاز حاصل کردہ بتا کر کر وی آئی پی پروٹوکول کی خدمات لیتا تھا۔ 


Share: