ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نے کورونا متاثرین، غریبوں، مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کچھ نہیں کیا: راہل گاندھی

وزیر اعظم نے کورونا متاثرین، غریبوں، مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کچھ نہیں کیا: راہل گاندھی

Thu, 24 Mar 2022 17:31:50    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج میں کوتاہی اور چھوٹے کاروباروں کی بدحالی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔

راہل گاندھی نے سوال و جواب کے انداز میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا متاثرین کا مفت علاج کیا گیا؟ نہیں۔ غریبوں اور مزدوروں کو کم سے کم آمدنی حاصل ہوئی؟ نہیں۔ چھوٹی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچایا گیا؟ نہیں۔ وزیر اعظم کو کوئی پرواہ نہیں۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا پر شائع ہونے والی خبر کی سرخی بھی شیئر کی ہے اور اس کی بنیاد پر وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

راہل گاندھی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کووڈ متاثرین کو مفت علاج فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور غریبوں اور مزدوروں کو کم از کم اجرت حاصل ہونے کے حکومتی دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے چھوٹی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مجموعی طور پر حکومت اور وزیر اعظم مودی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے ان مسائل کو ’پی ایم کیئر‘ سے جوڑتے ہوئے لکھا ہے- پی ایم ڈز ناٹ کیئر یعنی وزیر اعظم کو پرواہ نہیں ہے!

قبل ازیں، 22 مارچ کو ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے قیمتوں میں اضافے کو ہی مودی حکومت میں ہونے والی ’ترقی‘ قرار دیا تھا۔


Share: