ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجے ملیا کے پاس وکیل کو فیس دینے کیلئے نہیں ہیں پیسے

وجے ملیا کے پاس وکیل کو فیس دینے کیلئے نہیں ہیں پیسے

Mon, 14 Dec 2020 11:37:44    S.O. News Service

نئی دہلی14؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے بھگوڑے تاجر وجے ملیا کے پاس لندن میں پیسوں کی قلت ہے- ہندوستان میں عیش و آرام کی زندگی گزارنے اور اربوں روپے کے مالک ملیا کو لندن میں ہزاروں اور لاکھوں روپے کا حساب رکھنا پڑرہا ہے- وجئے ملیا کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس اپنے وکیل کو فیس ادا کرنے کیلئے رقم نہیں ہے- اس کے ذاتی اخراجات میں کمی آگئی ہے- ہندوستان کی تفتیشی ایجنسیوں کی سختی کا سامنا کررہے وجے ملیا نے لندن ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس کی فرانس کی جائیداد فروخت کرنے سے جو رقم حاصل ہوئی ہے ان میں سے ان کو14کروڑ روپے دئیے جائیں -حالت یہاں تک آپہنچی ہے کہ لندن میں وجئے ملیا کے کیس میں لڑنے والے بیرسٹر نے کہا ہے کہ اگر انہیں جلد ہی فیس نہیں ملی تو وہ اگلی سماعت سے کیس لڑنا بند کردیں گے-

واضح رہے کہ لندن کی عدالت نے وجے ملیا کی جائیدادوں کو اپنی نگرانی میں رکھا ہے- ملیا ان پراپرٹیوں کو فروخت نہیں کرسکتا، اور نہ ہی اس کے عوض میں قرض لے سکتا ہے-لندن کی عدالت نے وجئے ملیا کی حالت کو دیکھتے ہوئے رحم کیا ہے- عدالت نے وجئے ملیا کے کیس کی فیس ادا کرنے کیلئے 39لاکھ روپے جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے- لیکن عدالت نے ان کے ذاتی اخراجات کیلئے ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا- اب اس معاملے کی سماعت اگلے جمعہ کو ہوگی-واضح رہے کہ وجے ملیا کے خلاف نہ صرف لندن بلکہ ہندوستان میں بھی بہت سے مقدمات چل رہے ہیں - اسے ان معاملات میں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے-


Share: