ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وادی کشمیر میں ریل سروس بحال، گزشتہ تین ماہ سے تھی بند

وادی کشمیر میں ریل سروس بحال، گزشتہ تین ماہ سے تھی بند

Mon, 11 Nov 2019 23:34:07    S.O. News Service

نئی دہلی،11/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پانچ اگست کو بارہمولہ سے جنوبی کشمیر کے بانہال تک ریل سروس روک دی گئی تھی جموں میں ایودھیا فیصلے کو دیکھتے ہوئے بند کئے گئے اسکول کالج کھول دئے گئے ہیں۔وادی کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے بند ریل سروس پیر سے بحال ہوگئی۔جموں و کشمیر میں دفعہ 370 منسوخی کے بعد ممکنہ خطرات کو دیکھتے ہوئے ریل سروس بند کی گئی تھی۔کشمیر کے ڈویژن کمشنر بشیر احمد خان نے ابھی حال ہی میں ریلوے افسران کو ریلوے لائنوں کا معائنہ تین دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔10 نومبر کو ٹرینوں کے ٹرائل کے طورپر چلانے کی اجازت دی گئی تھی اور اسے 11 نومبر سے مکمل طور بحال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔گزشتہ پانچ اگست کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے جنوبی کشمیر کے بانہال تک ریل سروس روک دی گئی تھی۔جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔ادھر جموں میں ایودھیا فیصلے کو دیکھتے ہوئے بند کئے گئے اسکول کالج اور دیگر تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں۔جموں کے کمشنر سنجیو ورما کے مطابق جہاں بھی ضروری ہوگا وہاں فورسز کی تعیناتی رہے گی لیکن عام زندگی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر جمعہ آدھی رات سے جموں و کشمیر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ کی گئی تھی۔سنجیو ورما نے بتایا کہ ہفتہ کو بند رہنے کے بعد اسکول اور کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے پیر کو دوبارہ کھلے۔انہوں نے کہا کہ ونٹر زون میں پڑنے والے اسکولوں میں امتحانات دیگر علاقائی امتحانات کے ساتھ ہی کرائے جائیں گے۔ 


Share: