بہرائچ،4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہرائچ ضلع میں ہند۔نیپال کے سرحدی علاقے موتی پور علاقے میں مسلح سر حد فورس (ایس ایس بی)اور مقامی پولیس نے لاکھوں روپے قیمت کی چرس برآمد کرکے ایک نیپالی شہری کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاہے کہ اطلاع ملنے پرایس ایس بی اور پولیس فورس نے کل موتی پور تھانہ علاقہ کے بلی گاؤں علاقے میں نیپال سے اسمگلنگ کر لائی جا رہی تقریباََ31 لاکھ روپے قیمت کی ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک نیپالی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناختر نیپال کے بانکے ضلع کے رہائشی نرندرناتھ یوگی کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پکڑے گئے اسمگلر کے خلاف کیس درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔