ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہیرالڈ کیس: بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی نے کورٹ میں اپنا بیان درج کرایا

نیشنل ہیرالڈ کیس: بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی نے کورٹ میں اپنا بیان درج کرایا

Tue, 18 Sep 2018 02:15:35    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل ہیرالڈ کیس میں بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی نے سوموار کو دہلی کے پٹیا لہ ہاؤس کورٹ میں اپنا بیان درج کرایا۔ آج انہوں نے اپنے بیان پورے کرلئے۔ کورٹ نے سبرامنیم سوامی کا کراس ایکزامینیشن کی تاریخ 27اکتوبر مقرر کی ہے۔ 27اکتوبر کو سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے وکیل ان کا کراس ایکزامینیشن کریں گے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کانگریس لیڈر وں کی ٹویٹر پر سوامی کی جانب سے دی جا رہی جانکاری پر روک لگانے کے لئے دائر لاپیل پر 6 اکتوبر کو سمات کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ 25 اگست اور 21 جولائی کو بھی سبرامنیم سوامی نے کورٹ میں اپنا بیان درج کرایا تھا۔ گزشتہ 26مئی کو کورٹ نے سبرامنیم سوامی کی اس مانگ کو خارج کر دیا تھا کہ ملزموں کو یا تو دستاویزتسلیم کرنا یا خارج کر دینا چاہیے۔کورٹ نے سوامی کی اس مانگ کو تسلیم کر لیا کہ وہ ان دستاویزوں کوثبوت کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ ان دستاویزوں کی جانچ کے بعد افسروں کو سمن بھیجا جا سکتا ہے۔


Share: