نئی دہلی-31اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کالے دھن کے خلاف مہم چلاتے ہوئے نوٹ بندی پر اپنی کامیابی کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی حکومت اب غلط طریقے سے جمع کئے گئے سونے پر ضرب لگانے کی تیاری کررہی ہے-حکومت کو شک ہے کہ نوٹ بندی کے دوران بڑے پیمانہ پر غلط طریقہ سے لوگوں نے سونے میں اپنا سرمایہ لگایا تھا-اب مودی سرکار کالے دھن سے خریدے گئے سونے کو باہر نکالنے کی تیاری میں ہے-ایک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کالے دھن سے سونا خریدنے والوں پرلگام کسنے کیلئے مودی سرکار خاص اسکیم لانے کی تیاری میں ہے۔
ذرائع کی مانیں تو کالے دھن سے سونا خریدنے والوں کے لئے مودی سرکار جو اسکیم لانے والی ہے اُس کے تحت لوگوں کو خود سے جمع کئے گئے گولڈ کی جانکاری دینے کا موقع دے گی۔ مانا جارہا ہے کہ اس اسکیم کے تحت لوگ بناء کاغذات خریدے گئے اپنے گولڈ کی جانکاری سرکار کو دے سکتے ہیں اس میں لوگوں کو یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے کتنی قیمت کا گولڈ خریدا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت گولڈ کی صحیح قیمت ویلیویشن سینٹر کے ذریعے دئے گئے سرٹی فیکٹ کے تحت طئے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مقررہ مدت کے اندراس تعلق سے جانکاری دینے ہوگی جن کے پاس مقررہ حد سے زائد گولڈ پایا جائے گا انہیں سرکار کی اس اسکیم کے تحت اپنے گولڈ کا خلاصہ کرنا ہوگا جس کے بعد اُنہیں مقررہ ٹیکس دینا ہوگا۔ بتایاجارہا ہے کہ سرکار کچھ خاص مدت کے لئے اس اسکیم کو لاگو کرے گی اور لوگوں کو ایک طئے شدہ وقت دے گی اگر مقررہ مدت کے اندر کسی نے جانکاری جمع نہیں کرائی تواُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اُن پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔