ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی اقتصادی بحران کی وجہ:کانگریس

نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی اقتصادی بحران کی وجہ:کانگریس

Sun, 08 Sep 2019 10:10:41    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس اونیوز؍یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو بیان بازی کے بجائے واضح طور سے قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذکرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی زد میں ہے۔کانگریس نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ حکومت کو معاشی بحران کے سلسلے میں یہ بہانا بنانا بند کرنا چاہئے کہ لوگوں نے گاڑی خریدنا چھوڑ کر کیب جیسے متبادل کا استعمال شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگ الیکٹرونک گاڑی خرید رہے ہیں اس لئے آٹوموبائل کے شعبے میں گراوٹ آئی ہے۔پارٹی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کواقتصادی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کو اس حقیقت کو تسلیم کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہاکہ آپ سب لوگوں کو کچھ وقت تک گمراہ کرسکتے ہیں لیکن ہر وقت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کو سمجھنا چاہئے کہ حقیقت ہی آپ کو بہت آگے لے جا سکتی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ ماروتی سوزوکی کے پانچ پلانٹ بند ہو گئے ہیں اور مسلسل چھٹے مہینے 25 فیصد تک پروڈکشن بنانے بند کردیئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ایک پروگرام میں کہہ رہے ہیں کہ اقتصادی بحران کی وجہ لوگوں کے گاڑی خریدنے کے بجائے ادھر ادھر جانے کے لئے کیب جیسے متبادل کا استعمال کرنے یا الیکٹرانک کار کی خریداری بھی ہو سکتی ہے۔

 


Share: