ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا فرضی انکاؤنٹر کرنے والا ملزم داروغہ گرفتار، 4معطل، نوجوان کی حالت نازک

نوئیڈا فرضی انکاؤنٹر کرنے والا ملزم داروغہ گرفتار، 4معطل، نوجوان کی حالت نازک

Sun, 04 Feb 2018 20:31:57    S.O. News Service

نوئیڈا،04؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت دہلی سے ملحق نوئیڈا میں ایک داروغہ کی داداگیری سامنے آئی ہے۔اس داروغہ نے معمولی تنازعہ میں دو نوجوانوں کو گولی مار دی اور ایونٹ کو انکاؤنٹر کا رنگ دینے کی کوشش کی۔یوپی پولیس نے سب انسپکٹر وجے درشن کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔یوپی پولیس نے اس واقعہ کے انکاؤنٹر ہونے سے انکار کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ شراب کے نشے میں دو لوگوں کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کا معاملہ ہے۔جس شخص کو گولی لگی ہے، وہ جم ٹرینر ہے اور اس کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔نوئیڈا پولیس نے معاملے میں اپنی رپورٹ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر بھیج دی ہے۔ 4 دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔نوئیڈا کے ڈی آئی جی پریم کمار نے کہا کہ یہ کوئی انکاؤنٹر نہیں تھا۔ملزمایس آئی کی شناخت مقتول کے بھائی سے تھی۔شاید متاثر کو بھی ملزم داروغہ جانتا تھا۔چار پولیس والوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ملزم ایس آئی کی پستول قبضے میں لے کر اسے بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ نوئیڈا میں نوئیڈا فیز -3 پولیس تھانے کے ایس آئی فتح وجے درشن نے معمولی تنازعہ میں اسکارپیو میں سوار دو نوجوانوں کو گولی مار دی۔ایک نوجوان جیتیدر یادو کی گردن اور دوسرے نوجوان سنیل کے پاؤں میں گولی لگی۔زخمی جتیندر کو فورٹس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔جتیندر کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم ایس آئی کے خلاف ایف آئی آردرج کیا گیا۔رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ داروغہ کا ارادہ انکاؤنٹر کرنے کا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شام دس بجے بہرامپور سے چار نوجوان اسکارپیو میں سوارکر واپس آ رہے تھے، اسی وقت نوئیڈا کے سیکٹر -122 میں ٹھیک چوراہے پر پولیس نے ان کی گاڑی روک لی۔اس کے بعد داروغہ نے اسکارپیو سوار جیتیدر یادو کی گردن اور سنیل کے پاؤں میں گولی مار دی۔پاؤں میں گولی لگنے کے بعد جیتیدر کا ساتھی سنیل اور اسکارپیو میں سوار باقی لڑکے وہاں سے فرار ہو گئے۔جیتیدر کے اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ پولیس اسکارپیو سوار جیتیدر کے دوست کو گواہی دینے سے انکار کر رہی ہے۔ساتھ ہی انکاؤنٹر کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔


Share: