ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نندا دیوی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنے گئے سات غیر ملکی پرسیاحوں کادستہ لاپتہ، ایک ہندوستانی بھی شامل

نندا دیوی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنے گئے سات غیر ملکی پرسیاحوں کادستہ لاپتہ، ایک ہندوستانی بھی شامل

Sun, 02 Jun 2019 13:34:54    S.O. News Service

پتھورا گڑھ، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں نندا دیوی پہاڑ کی مشرقی چوٹی پر چڑھنے گئے غیر ملکی سیاحوں کی ایک ٹیم لاپتہ ہو گئی ہے۔اس سلسلہ میں سات غیر ملکی اور ایک ہندوستانی شہری شامل ہیں۔سات غیر ملکی سیاحوں میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے شہری شامل ہیں جبکہ آٹھواں شخص ہندوستانی سیاحت ادارے کا افسر ہے۔ان کی تلاش ضلع انتظامیہ نے شروع کر دی ہے۔نندا دیوی ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔اس ٹیم کے ارکان کو جمعہ کو ہی 7434 میٹر بلند اس چوٹی پر چڑھنے کے بعد لوٹنا تھا، ابھی تک ان کے نہیں لوٹنے بعد ضلع انتظامیہ نے ان لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے،اس کے لئے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اس ٹیم میں پولیس کے ساتھ طبی عملے اور آفت بحران کے دستے ہیں۔بتا دیں کہ سیاحوں کا یہ سلسلہ 13 مئی کو اپنے مشن پر نکلا تھا۔منسیاری کے ایس ڈی ایم آر سی گوتم نے بتایاکہ تحقیقاتی ٹیم میں ریاست آفت فورس، پولیس اور طبی ملازم شامل ہیں۔سیاحوں کے اس گروپ کو جمعہ کو بیس کیمپ اور یکم جون ہفتہ کو منسیاری لوٹ آنا تھا، لیکن یہ لوگ ابھی تک نہیں لوٹے ہیں۔


Share: