ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نمو ایپ کے متعلق راہل گاندھی کا طنز۔میں نریندر مودی آپ کا ڈیٹا امریکی کمپنیوں کو دے رہا ہوں: راہل گاندھی

نمو ایپ کے متعلق راہل گاندھی کا طنز۔میں نریندر مودی آپ کا ڈیٹا امریکی کمپنیوں کو دے رہا ہوں: راہل گاندھی

Mon, 26 Mar 2018 00:14:21    S.O. News Service

نئی دہلی25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے فیس بک ڈیٹا چوری کو لے کر پی ایم مودی پر طنزکیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ’نمو ایپ‘ پر گھمسان مچا ہوا ہے۔ کانگریس نے نمو ایپ کی مدد سے بھارت کے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا کو لیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب کانگریس صدر نے ٹوئٹ کرکے مودی پر طنز کیا ہے ۔ مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہہ ہیلو! میرا نام نریندر مودی ہے، میں نے بھارت کا وزیر اعظم ہوں۔ جب آپ میرے آفیشیل ایپ(نمو) کو سائن کرتے ہیں تو میں آپ سے منسلک تمام معلومات اپنے دوستوں (امریکی کمپنی) کو فراہم کر دیتا ہوں۔نمو ایپ ابھی حال ہی میں اس وقت بحث میں آیا جب این سی سی کے قریب 13 لاکھ کیڈیٹس کو وزیر اعظم سے بات چیت سے پہلے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا گیاتھا۔ غور طلب ہے کہ جمعہ کو #DeleteNamoApp مہم بھی چلایا گیا جو ٹویٹر پر ٹاپ پر رہا ۔ دراصل الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ’نمو ایپ‘کا استعمال کرنے والے لوگوں کی ذاتی معلومات ان کی منظوری کے بغیر امریکی کمپنی سے اشتراک کی جا رہی ہیں۔ راہل گاندھی ایک میڈیا رپورٹ کا ذکر کر رہے تھے، جس میں ایک فرانسیسی نگرانی ہیکر نے اپنے قسط وار ٹوئٹ میں الزام لگایا ہے کہ نمو ایپ کے صارفین کی ای میل ایڈریس، فوٹو، جنس اور نام وغیرہ تمام ذاتی معلومات ان کی رضامندی کے بغیر ایک تیسری پارٹی کے ڈومین پر بھیجی جا رہی ہیں۔وہیں اس کے بعد بی جے پی نے ایک کے بعد ایک 9 ٹویٹ کرکے کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے، تو وہ اس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ اس طرح کے الزامات لگا کر راہل گاندھی اور کانگریس لوگوں کی توجہ کیمبرج اینالیٹیکا ڈیٹا چوری کیس سے بھٹکانا چا ہتی ہے۔ 


Share: