واشنگٹن 28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کوائف کی چوری کے واقعات کے تناظر میں امریکی کانگریس میں بیان دینے پر تیار ہیں۔ خبر رساں ادارے بلوم برگ نے بتایا کہ زکر برگ ایوان نمائندگان کی توانائی اور تجارتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اس اسکینڈل کے بارے میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ پچاس ملین سے زائد صارفین کے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے فیس بک کو امریکا اور یورپ میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی کمیشن نے بھی فیس بک سے وضاحت طلب کی ہے۔