منگلورو26/اکتوبر (ایس ا ونیوز) پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع منجو شیٹی کمپاؤنڈ کے ایک فلیٹ میں نرسنگ کی ایک طالبہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ عشق میں ناکامی کا المناک انجام ہے۔
مہلوک طالبہ کا نام انوپما(23سال) بتایا گیا ہے، جو کیرالہ کی رہنے والی تھی اور یہاں ایک مقامی نرسنگ کالج میں زیر تعلیم تھی۔انوپما کی والدہ خلیجی ملک میں ملازمت کیا کرتی ہے۔ انوپما پچھلے ایک سال سے کرایے کے اس فلیٹ میں رہتی تھی جس کاانتظام اس کے عاشق ایلین نے کیا تھا جو کہ چینئی میں واقع مرچنٹ نیوی میں ملازم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ایلین اور انوپما کے تعلقات میں کشیدگی اور تلخی پیدا ہوگئی تھی اور ایلین سے انوپما سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔اور اسی صدمے کی وجہ سے انوپما نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پتہ چلا ہے کہ انوپما نے خودکشی سے قبل ایک ڈیتھ نوٹ بھی تحریر کیا ہے، جس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے اورکیس درج کرلینے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔