ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میہل چوکسي نے گنائے ہندوستان نہ آنے کے بہانے، کہا دل کی سرجری ہوئی ہے

میہل چوکسي نے گنائے ہندوستان نہ آنے کے بہانے، کہا دل کی سرجری ہوئی ہے

Sat, 23 Mar 2019 00:07:36    S.O. News Service

نئی دہلی،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب نیشنل بینک(پی این بی)گھوٹالہ کا ملزم میہل چوکسي ہندوستان واپس نہ آنے کے کئی بہانے بنا رہا ہے۔عدالت کو دی گئی ایک میڈیکل رپورٹ میں اس نے کہا ہے کہ ان کے دماغ میں خون جمع ہوگیا ہے، اسے ہائپر ٹینشن ہے، اس کے علاوہ اس کے پاؤں میں بھی درد ہے، ساتھ ہی وہ ذیابیطس کا بھی مریض ہے۔

میہل چوکسي نے ممبئی کی پی ایم ایل اے کورٹ میں عرضی دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی خراب صحت کی وجہ سے سفر کر پانے کے قابل نہیں ہے، لہذا اس عدالت میں پیش ہونے سے چھوٹ دی جائے۔پی این بی گھوٹالے میں میہل چوکسي پر ملک کا کروڑوں روپیہ لے کر فرار ہونے کا الزام ہے۔میہل چوکسي نے عدالت کے سامنے اپنے طویل بیماریوں کی فہرست سامنے رکھی ہے،ان بیماریوں میں دل کی بیماری، دماغ کی بیماری، موٹاپا، سانس لینے میں پریشانی جیسی بیماریاں، ارتھراٹس شامل ہیں۔رپورٹ کی مانیں تو اس کے دائیں پاؤں میں طویل وقت سے درد ہے،اس کی وجہ سے اس کے چلنے پھرنے میں پریشانی ہے،اس کے لئے اس نے ریڈیوگراف رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔پی این بی اسکیم میں تحقیقات کا سامنا کر رہے میہل چوکسي نے پیٹ کا الٹراساؤنڈ بھی عدالت میں پیش کیا ہے۔

میہل چوکسي نے ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے خراب صحت دیکھتے ہوئے اسے کہا ہے کہ وہ انٹیگا میں مسلسل طبی سپرویزن میں رہے اور کسی طرح کا سفر نہ کرے۔میہل چوکسي کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اس کی سرٹ سرجری کی ہے اور اسے سٹینٹ (Stents) لگایا گیا ہے۔میہل چوکسي نے اپنے ایم آر۔ انجیوگرام کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ہے۔عدالت میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے میہل چوکسي کی برین ایم آرآئی دیکھنے کے بعد کہا ہے کہ اسے 3 سے لے کر 4 ماہ تک سفر کرنے سے بچنا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق میہل چوکسي کو موٹاپے کی بیماری ہے اور اس کا موٹاپا لیول تھری سطح تک پہنچ چکا ہے،اس کے علاوہ وہ ہائپرٹینشن، دل کی بیماری، ذیابیطس سے بھی دوچار ہے۔اس وقت انٹیگا میں رہ رہے میہل چوکسي نے ڈاکٹر ایم اے مارکوس کی پیش کی گئی رپورٹ کو عدالت میں داخل کی ہے۔سینٹ جان ہسپتال انٹیگا میں پریکٹس کرنے والے اس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر میہل چوکسي نے سفر کیا تو ان کی حالت اور بھی بگڑ سکتی ہے۔


Share: