ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب پتور میں کشیدگی ، پولیس گشت تیز

مینگلورو کے قریب پتور میں کشیدگی ، پولیس گشت تیز

Thu, 08 Jul 2021 11:20:40    S.O. News Service

مینگلور 8؍ جولائی (ایس او نیوز)  ضلع دکشن کنڑا میں ان دنوں جانوروں کی پکڑ دھکڑ  کے معاملات کے ساتھ ہی اب بلاوجہ معمولی نوعیت کے معاملات کو لیکر دو فرقوں کے درمیان کشیدگی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔ 

تازہ اطلاعات کے مطابق پتور میں گزشتہ رات ایک فرقہ کے نوجوان  راستے کنارے جمع ہو کر آپس میں بات چیت کرنے کے دوران  دوسرے فرقہ کے لوگوں کے گروہ کی مداخلت   اور معمولی سی بات کو لیکر ان سے جھگڑا کرنے کی واردات پیش آئی۔ بتایا گیا ہے کہ قریب  کی دکانوں میں موجود ان کے ساتھیوں نے بھی وہاں پہنچ کر اقلیتی طبقہ کے  نوجوانوں پر حملہ کی کوشش کی تو ان نوجوانوں نے فوری طور پر پولیس  کو خبردی،  پتہ چلا ہے کہ شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ  بقر عید سے قبل مینگلور اور قریبی علاقوں میں گؤرکشکوں کی ٹولیاں پھر سے سرگرم ہوگئی ہیں اور رات کے وقت ٹرکوں کو روک کر ان کی تلاشی لے جا رہی ہے  اور بلا وجہ ہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مضافات میں پولیس گشت تیز کردی جائے۔ 


Share: