بنگلورو،20؍جون (ایس او نیوز) کورونا وائر س سے بچنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت نے ملک کے ہرباشندے پر یہ لازمی قرار دیاہے کہ ماسک کااستعمال کریں۔ لیکن عوام کی نمائندگی کرنے والے افراد ہی اگر حکومت کے اس فرمان کو کھلے عوام توڑنے لگے تو ا سے لاپروائی کے سوا اورکیاکہاجاسکتاہے، ایسی ہی لاپروائی کا مظاہرہ میسور کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے جمعہ کے روز بنگلور میں کیا، جب وہ بغیرماسک پہنے ریاست کے مرکز اقتدار ودھان سودھا میں داخل ہونے کے لئے پہنچ گئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے پہلے ہی یہ لازمی قرار دیا گیاہے کہ ودھان سودھا کسی بھی سرکاری دفترمیں داخلے کے لئے ماسک کااستعمال لازمی ہے، اس کے باوجود بھی وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی طلب کردہ ایک میٹنگ میں شرکت کے لئے پرتاپ سمہا بغیر ماسک کے ودھان سودھا پہنچے، داخلہ پر تھرمل اسکریننگ کے دوران عملہ نے انہیں ماسک پہن کر داخل ہونے کی ہدایت دی، اس وقت ان کے پاس ماسک موجود نہیں تھا، اس لئے انہیں ودھان سودھا میں داخل ہونے نہیں دیاگیا،آخر کار وہ میٹنگ میں شرکت کئے بغیر لوٹ گئے۔