ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور وڈیویژن کی چند ریل گاڑیوں کے کوچس سے ریزرویشن ہٹایاگیا

میسور وڈیویژن کی چند ریل گاڑیوں کے کوچس سے ریزرویشن ہٹایاگیا

Sat, 22 Jan 2022 13:29:48    S.O. News Service

میسورو،22؍جنوری (ایس او نیوز) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) ڈیویژنل دفتر، ارون روڈ، میسورو کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایاگیا کہ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ڈبلیو آر نے چند سکینڈ کلاس سیٹنگ کوچس کو ریزرویشن کے دائرہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ڈبلیو آرکے پبلک ریلیشن افسر نے بتایاکہ کووڈ کے پیش نظر میسورو ڈیویژن کی چند ریل گاڑیوں میں صرف ریزرو مسافروں کو سفرکا موقع فراہم کیا گیا تھا تاہم اب 21جنوری 2022بروز جمعہ سے درج ذیل گاڑیوں کے کوچس میں مسافر ریزرویشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ ٹرین نمبر12610چینئی ایکسپریس میسور تا چنئی کے کوچ نمبرD12تا D15،ٹرین نمبر12609، میسور ایکسپریس چنئی تا میسور D12تا D15، ٹرین نمبر16236ٹیوٹی کارن ایکسپریس، میسور تا ٹیوٹی کارن۔DL1/ اورDL2، ٹرین نمبر16235میسور ایکسپریس ٹیوٹی کارن تا میسورو، DL1/ اور DL2، ٹرین نمبر16219 تروپتی ایکسپریس چامراج نگر تا تروپتیD2,D4,DL1/ اور DL2،ٹرین نمبر16220چامراج نگر ایکسپریس تروپتی تا چامراج نگر،D2,D4,DL1/ اور DL2، ٹرین نمبر11065رینی گنٹہ ایکسپریس میسورو تا رینی گنٹہ۔D2,D3,DL1/ اور DL2،ٹرین نمبر11066میسور ایکسپریس رینی گنٹہ تا میسور D2,D3,DL1/ اور DL2۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ کووڈ ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کوچس میں سفر کریں۔

 


Share: