ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرٹھ میں ہندؤں کے فرارکی بات غلط، ذاتی تنازعہ ہو سکتا ہے:یوگی آدتیہ ناتھ

میرٹھ میں ہندؤں کے فرارکی بات غلط، ذاتی تنازعہ ہو سکتا ہے:یوگی آدتیہ ناتھ

Sun, 30 Jun 2019 22:48:21    S.O. News Service

لکھنؤ، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) میرٹھ کے پرہلاد نگر سے اکثریتی کمیونٹی کے مبینہ فرار کے معاملے پر لکھنؤ سے دہلی تک ہل گیایا تھا۔اب اس معاملے میں صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صفائی دی ہے۔سی ایم یوگی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی فرار نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں (میرٹھ) لوگوں کے درمیان باہمی تنازعہ کے کچھ کیس ہو سکتے ہیں لیکن فرار جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔میرٹھ میں 100 ہندو خاندانوں کی نقل مکانی کی خبروں پر یوپی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ کوئی بھی فرار نہیں کر رہا ہے، اب جب ہم اقتدار میں آئے ہیں، تو کون فرار کرے گا؟ ذاتی تنازعات کے کچھ کیس ہو سکتے ہیں لیکن کوئی فرار نہیں ہے۔دراصل گزشتہ دنوں سماجی کارکن بھویش مہتا نے نمو اپلی کیشن پر شکایت کی تھی کہ پرہلاد نگر سے اکثریتی فرقہ کے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ لوگ خوف کی وجہ سے گھر بیچ کر دوسری جگہ جا رہے ہیں۔مہتا نے بتایا کہ کالونی میں ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں کی دہشت گردی ہے۔خواتین سے سرعام چھیڑنا کی جاتی ہے اور مخالفت کرنے پر مار پیٹ کی جاتی ہے،اس کی وجہ سے ہندو گھر بیچ کر فرار ہو رہے ہیں۔ادھر میرٹھ فرار کے بعد شاملی سے اقلیتوں کے فرار کی خبر سے ایک بار پھر صوبے میں ہلچل مچا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہاں کئی مسلم خاندانوں کو فرار پر مجبور ہونا پڑا ہے۔محلہ لاہوری گیٹ اور ٹھٹھیران کے نصف درجن سے زیادہ لوگوں نے اپنے گھروں پر یہ مکان برائے فروخت دستیاب ہے لکھ دیا ہے۔لوگ گھر سے اپنا سارا سامان اٹھاکرفرارہوکہیں چلے گئے ہیں۔


Share: