ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشڑا کے تمام شہروں میں آج سے ”نائٹ کرفیو“

مہاراشڑا کے تمام شہروں میں آج سے ”نائٹ کرفیو“

Tue, 22 Dec 2020 09:13:22    S.O. News Service

ممبئی،22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا وائرس کی نئی دریافت نے مہاراشٹر حکومت کو بھی مستعد کردیاہے- منگل سے مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشنوں میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے-

بتایا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ برطانیہ میں کوروناکی نئی شکل کے پیش نظر مہاراشٹرا حکومت نے لیا ہے- ادھو حکومت کے نئے حکم کے مطابق رات کا کرفیو صبح11 بجے سے صبح6بجے تک رہے گا- یہ5 جنوری2021 تک چلے گا-

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج سہ پہرسینئرعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعدریاست کے کچھ حصوں میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا-اس کے ساتھ ہی ادھوحکومت نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے-

اس کے مطابق اب یورپی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کو کل سے لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرناہوگا- یعنی ان تمام مسافروں کو ایک مقررہ مدت کے لیے سرکاری نظام کی نگرانی میں رہنا پڑے گا- تب ہی وہ اپنے گھر جا سکیں گے-


Share: