ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں گزشتہ چھ مہینوں میں 458 کسانوں نے خودکشی کی

مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں گزشتہ چھ مہینوں میں 458 کسانوں نے خودکشی کی

Sun, 21 Jul 2019 12:34:16    S.O. News Service

اورنگ آباد،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے پسماندہ علاقہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں یکم جنوری سے 15 جولائی کے درمیان 458 پریشان اور مایوس کسانوں نے مبینہ طورپر خودکشی کی۔ڈویزنل کمشنر دفتر کے ذرائع نے یہاں سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق کسانوں کے خودکشی کا سب سے زیادہ معاملات خشک سالی سے متاثرہ بیڈ ضلع میں سامنے آئے ہیں۔ اس دوران بیڈ ضلع میں 104 کسانوں اور ہنگولی ضلع میں 20 کسانوں نے خودکشی کی۔

خودکشی کرنے والے 458 کسانوں میں سے 336 کسانوں کے کنبہ امدادی رقم حاصل کرنے کے اہل تھے۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ نے 323 کسانوں کے کنبوں کوامدادی رقم دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری جانچ کے بعد 91 معاملات میں امدادی رقم پانے کا دعوی مسترد کردیا گیا جبکہ باقی 31 معاملات کی جانچ ابھی باقی ہے۔

مہاراشٹر کا مراٹھواڑہ علاقہ گزشتہ ایک برس سے شدید خشک سالی کی حالت کا سامنا کررہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے کسان پریشان ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔


Share: