ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرکے بیڑ ضلع میں22 کووڈ متاثرین کی لاشیں ایک ہی ایمبولینس وین میں رکھی گئیں

مہاراشٹرکے بیڑ ضلع میں22 کووڈ متاثرین کی لاشیں ایک ہی ایمبولینس وین میں رکھی گئیں

Wed, 28 Apr 2021 10:14:42    S.O. News Service

بیڑ، 28؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک ہی وین میں کووڈ سے متاثر 22؍ لاشوں کو رکھنے پر بیڑ، مہاراشٹر کے عوام میں غم و غصہ بھر دیا۔ اس واقعے نے عوام میں  طیش اور خفگی پیدا کی ہے  اور بیڑ ضلعی انتظامیہ کو موقع پر پہنچنے اور معاملہ دیکھنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

واقعے کے عینی شاہد نےوہاں موجود صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر دو متاثرہ افراد کے لواحقین کے فون چھین لئے جو ایک گاڑی میں لاشوں کے انبار کی تصاویر لے رہے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ باڈی بیگ میں رکھی گئی22 لاشوں کو  امباجوگی کے سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سے اٹھایا گیا ہے۔ بیڑ کے ضلعی کلکٹر رویندر جگتاپ نے بتایاکے ہم نے امباجوگی کے اضافی کلکٹر کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جو بھی قصوروار پایا جائے گا ہم اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں گے۔ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر شیواجی سکری کے مطابق لاشوں کو قبرستان یا شمشان لے جانے کے لئے صرف دو ایمبولینس ہیں۔ ہم نے مزید ایمبولینس کا مطالبہ کیا ہے-ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لاشیں امباجوگی شہری انتظامیہ کے حوالے کردیں اور اس کے بعد جو کچھ وہ کرتے ہیں یہ ہمارےاختیار  میں نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اس کے ذمہ دارہیں۔


Share: