ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر کے وزیر کے خلاف فنڈز تقسیم سے متعلق تبصرہ کو لے کر مقدمہ درج

مہاراشٹر کے وزیر کے خلاف فنڈز تقسیم سے متعلق تبصرہ کو لے کر مقدمہ درج

Sun, 20 Oct 2019 21:18:18    S.O. News Service

جالنہ،20/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اور پارتر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ببن راؤ بینکر کے خلاف مبینہ طور پر یہ کہنے کے لئے ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے 21 اکتوبر کے انتخابات میں جیت کویقینی بنانے کے لئے بہت سے دیہات میں فنڈز تقسیم کئے ہیں۔ سیولی پولیس تھانے کے انسپکٹر وی ایس مورے نے کہا کہ کارروائی ایک ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کی گئی جس میں وزیر ایک ریلی کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔افسر نے کہا کہ شکایت لونکر کے مخالف وجے پوار کی طرف سے ضلع الیکشن افسر کے سامنے درج کرائی گئی۔مورے نے کہاکہ ہم نے لونکر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 171 ای کے تحت ایک مقدمہ درج کیا۔ اس دوران لونکر نے کہا کہ ان کے حریفوں نے ویڈیو کلپس سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے خود کا دفاع کیا کہ جب انہوں نے لفظ’فنڈز‘ کہا ان کا ارادہ ’ترقیاتی رقم‘ سے تھا۔


Share: