ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں 3 این سی پی اور 1 کانگریس ممبر اسمبلی نے دیااستعفیٰ، بی جے پی میں جانے کی امید

مہاراشٹر میں 3 این سی پی اور 1 کانگریس ممبر اسمبلی نے دیااستعفیٰ، بی جے پی میں جانے کی امید

Tue, 30 Jul 2019 22:19:04    S.O. News Service

نئی دہلی،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں بھی کانگریس اور این سی پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔این سی پی کے تین اور کانگریس کے ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے اور ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی امید ہے۔ کانگریس کے ممبر اسمبلی کالی داس کولامبکر اور این سی پی کے ممبر اسمبلی شویندر سنگھ بھوسلے، ویبھوپچاڈ اور سندیپ نائیک نے اپنا استعفی جنوبی ممبئی میں واقع اسپیکر ہری بھاؤ باگڑے کو سونپ دیا ہے۔باگڑے کو یہ استعفے الگ الگ دیئے گئے۔کولامبکر ممبئی سے سات بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔شویندر سنگھ بھوسلے نے 2014 میں ستارا اسمبلی سیٹ سے الیکشن 47,813ووٹوں سے جیتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں ممبران اسمبلی بدھ کو بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔مہاراشٹر میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر آبی وسائل گریش مہاجن نے اتوار کو دعوی کیا کہ اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنی پارٹی بدلنے کے لئے کانگریس اور این سی پی کے کم از کم 50 ایم ایل اے بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔مہاجن کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا تھاجب شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کئی لیڈر حال ہی میں پارٹی چھوڑ چکے تھے۔اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر رہے رادھاکرش وکھے پاٹل بھی کانگریس چھوڑ بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کوریاستی حکومت میں وزیر بنایا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ کانگریس اعلی کمان نے بالاصاحب تھوراٹ کو مہاراشٹر کانگریس کا صدر بنایا گیا ہے۔بتا دیں کہ تھوراٹ سے پہلے اشوک چوہان مہاراشٹر کانگریس کے صدر تھے۔اشوک چوہان نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔تھوراٹ کو یہ ذمہ داری ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے دی گئی ہے۔


Share: