ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے ہیلی کاپٹر سے سیاہ باکس اتارے گئے ،الیکشن کمیشن جانچ کرے:کانگریس

مودی کے ہیلی کاپٹر سے سیاہ باکس اتارے گئے ،الیکشن کمیشن جانچ کرے:کانگریس

Sun, 14 Apr 2019 20:55:43    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے سیاہ ڈبے کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی کو گھیرا ہے۔کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کرکے پوچھا ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے باکس میں کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ویڈیوپر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بوکھلاہٹ میں ویڈیو جاری کیاہے۔کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دے رہے ڈبوں کو وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے اتار کر ایک وین میں رکھاگیا۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ 12 اپریل کوکرناٹک کے چتردرنگ میں وزیر اعظم مودی کے اترنے کے فوراََبعد ایک سیاہ باکس ہیلی کاپٹر سے اتارا گیا۔غور طلب ہے کہ 12 اپریل کو وزیر اعظم کی چتردرنگ میں ریلی پرکانگریس کا الزام ہے کہ اسی دن وزیر اعظم کی ریلی کے لیے روانگی ہوتے ہی سیاہ باکس اتارا گیا۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس کی جانچ کا مطالبہ کیاہے۔


Share: