نئی دہلی،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرتنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اپنی بات کہنے کے لئے نفرت، خوف اور غصہ کا استعمال کر رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کو ایک ٹویٹ کر کہا کہ جمعہ کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں نفرت، خوف اور غصہ کا استعمال کیا۔
کانگریس صدر نے لکھاکہ پارلیمنٹ میں بحث بنیادی مسئلہ ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات کہنے کے لئے کچھ لوگوں کے دلوں میں موجود نفرت، خوف اور غصہ کا استعمال کیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس کے برعکس کانگریس تمام ہندوستانیوں کے دلوں میں محبت اور ہم آہنگی بنائے گی جو ملک کی تعمیر کا واحد راستہ ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ ہم تمام ہندوستانیوں کے دلوں میں محبت اور ہم آہنگی پیدا کرنے جا رہے ہیں۔ جواس ملک کی تعمیر کا واحد راستہ ہے۔