ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کے دوران آئینی ادارے تباہ ہوئے: ٹی ڈی پی

مودی حکومت کے دوران آئینی ادارے تباہ ہوئے: ٹی ڈی پی

Sun, 07 Apr 2019 11:20:30    S.O. News Service

وشاکھاپٹنم7؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی)   تیلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندرمودی پر ہر سطح پر آئینی اداروں کو تباہ کرنے اور اس طرح سے برتاؤ کرنے کا الزام لگایاجیسے عوام نے انہیں ہمیشہ کے لیے حمایت دی ہے۔ انھوں نے الزام لگایاکہ نریندر مودی نے سیاسی ،کارپوریٹ اور میڈیا ہر سطح پر آئینی اداروں کو تباہ کیاہے۔

اب جبکہ ریاست میں 11اپریل کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ٹی ڈی پی سربراہ نے یواین آئی سے کہا،’’ نریندر مودی نے سبھی آئینی اداروں کا ناجائز استعمال کیاہے چاہے وہ سی بی آئی،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ،محکمہ انکم ٹیکس ہو یا ریزروبینک آف انڈیا ہو۔انھون نے آئینی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ پیداکررہے ہیں اور ایسا برتاؤکررہے ہیں جیسے وہ مستقل طورپر وزیراعظم ہیں ۔‘‘

نریندر نائیڈو نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ہوشیار رہیں اور کہاکہ انھیں (مودی) کوہرانے کے لیے ملک گیر سطح پر رائے قائم ہوچکی ہے ۔نائیڈو نے انھوں نے کہاکہ ’’اپوزیشن پارٹیوں میں نظریاتی سطح پر مجبوریاں ہوتی تھیں لیکن اس بار جمہوریت کا تقاضہ کچھ اور ہے ۔مرکزکی موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کشمیر سے کنیاکماری تک پورے ملک میں یکسان لہر چل رہی ہے ۔‘


Share: