ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کنویں میں گرے ہوئے کتے کو ایک خاتون نے خود کنویں میں اتر کر بچالیا

منگلورو: کنویں میں گرے ہوئے کتے کو ایک خاتون نے خود کنویں میں اتر کر بچالیا

Fri, 31 Jan 2020 19:58:55    S.O. News Service

منگلورو 31/جنوری (ایس او نیوز) منگلورو کے بلّال باغ علاقے میں ایک کتا کنویں میں گرگیا تو اسے بچانے کے لئے ایک خاتون نے بڑی ہمت دکھائی اور خود ہی کنویں میں اتر کر کتے کو بچالیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بلّال باغ کی رہنے والی رجنی شیٹی کے گھر کے پاس موجود کنویں میں کتا گرگیا۔ جب وہ کتا کنویں سے اوپر آنے کی کوشش کرتے ہوئے بھونکنے لگاتو رجنی شیٹی نے خود ہی کنویں میں اتر کر اسے بچانے کا فیصلہ کیا۔ ایک خاتون کے ذریعے کنویں میں گرے ہوئے کتے کو بچانے کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیااور رجنی شیٹی کے اس اقدام کو سراہنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


Share: