ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کار کی ٹکر سے موقع پر ہی ہوگئی خاتون کی موت

منگلورو: کار کی ٹکر سے موقع پر ہی ہوگئی خاتون کی موت

Thu, 17 Jan 2019 13:43:07    S.O. News Service

منگلورو17؍جنوری (ایس او نیوز)آج صبح کی اولین ساعتوں میں کلّاپو نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک حادثے میں کار کی ٹکر لگنے سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

مہلوک خاتون کا نام فلورین ڈیسوزا (48سال) بتایا جاتا ہے جو الال کے مضافاتی علاقے کی رہنے والی تھی۔کہتے ہیں کہ فلورین شاگیل واچ کمپنی میں ملازمت کررہی تھی اور وہ صبح جب اپنے کام پر جارہی تھی تو نیشنل ہائی وے کراس کرتے وقت ایک تیز رفتار کار سے اس کی ٹکر ہوگئی ۔جس کے نتیجے میں اس کے سر پر گہری چوٹ آئی او راس نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور نے سیدھے گرڈولی میں واقع ٹریفک پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: