ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: مچھلی کے ٹرک میں غیر قانونی طورپر بیف کی رفت۔ بجرنگیوں نے پیچھا کرکے پکڑلی گاڑی۔2ٹن بیف کے ساتھ  2ملزمین  ہوئے گرفتار

منگلورو: مچھلی کے ٹرک میں غیر قانونی طورپر بیف کی رفت۔ بجرنگیوں نے پیچھا کرکے پکڑلی گاڑی۔2ٹن بیف کے ساتھ  2ملزمین  ہوئے گرفتار

Sun, 18 Oct 2020 12:28:52    S.O. News Service

منگلورو،18؍اکتوبر (ایس او نیوز) مچھلی لے جانے والے ٹرک میں غیر قانونی طور پر بیف رفت کیے جانےکی خبر ملنے پربجرنگی کارکنان نے  کنّور سےایک مچھلی کی لاری کا پیچھا کیااور اس کو منگلورو پمپ ویل سرکل کے پاس روک کر پولیس کو طلب کرلیا۔ 

کنکن ناڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے پر اس ٹرک میں   2ٹن (2 ہزار کلو) بیف پایا گیاجس کورفت کرنے کے لئے ٹرک پر موجود 2لوگوں کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھے۔پولیس نے بیف ضبط کرنے کے علاوہ دونوں افراد کوغیر قانونی طور پر بیف رفت کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا ہے۔


Share: