منگلورو14؍جنوری (ایس او نیوز) شہر کے بیجائی علاقہ میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر ایک کار تیزی کے ساتھ چڑھ جانے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ بھارت مال کے قریب پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق سنکرانتی تہوار کی مناسبت سے شہر میں پھول بیچنے کے لئے بیرونی شہروں سے بے شمار افراد آئے ہوئے ہیں۔ اتوار کی شب جب وہ لوگ فٹ پاتھ پر گہری نیند سورہے تھے تو اس وقت ایک بے قابو کار ان میں سے دو گل فروشوں کے اوپر چڑھ گئی۔
کار چڑھ جانے سے دونوں پھول والوں کو گہری چوٹ آئی ہے اوردونوں کی حالت بہت سنگین ہے۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔