ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بیچ سڑک پر کار کو لگ گئی آگ، بال بال بچ گئے کار میں سوار لوگ

منگلورو: بیچ سڑک پر کار کو لگ گئی آگ، بال بال بچ گئے کار میں سوار لوگ

Fri, 26 Jun 2020 23:43:25    S.O. News Service

منگلورو26/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے مضافاتی علاقہ    میں سڑک پر ایک کار میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے شعلے بھڑک اٹھے اور جب تک فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچتے کار جل کر خاک ہوچکی تھی۔ مگر خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام لوگ دھواں دیکھتے ہی کار سے باہر نکل آئے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بال بال بچ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کار میں کہیں جارہے تھے کہ اچانک کار میں سے دھواں اٹھنا شروع ہوا اور تھوڑی ہی دیر میں شعلے بھڑک اٹھے۔حالانکہ اس علاقے میں زیادہ چہل پہل نہیں ہے، لیکن قریب میں رہنے والے اسٹینی پنٹو نے کار میں سے لوگوں کو باہر نکلنے میں   مدد کرنے کے علاوہ ایک پانی کے ٹنکر والے کو فون کرکے بلالیا اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ تھوڑی دیر بعد فائر بریگیڈ والے بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔بجپے پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: