ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو :ٹِپر نے دی آٹورکشہ کو ٹکر؛ زخمی نوجوان لڑکی فوت

منگلورو :ٹِپر نے دی آٹورکشہ کو ٹکر؛ زخمی نوجوان لڑکی فوت

Wed, 26 Jan 2022 20:39:46    S.O. News Service

منگلورو،26؍ جنوری (ایس او نیوز) شہر کے مضافات آڈور میں  ٹپّر اور آٹو رکشہ کے درمیان پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوئی نوجوان لڑکی نے علاج کارگر نہ ہونے پر اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پی یو میں زیر تعلیم آسنا نامی 16 سالہ لڑکی 24 جنوری کو اپنی ماں ریحانہ کے ساتھ  شادی میں شرکت کے لئے آٹو رکشہ میں سفر کر رہی تھی ۔ اس دوران آڈور کے پاس غلط رخ سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹپّر نے آٹو کو ٹکر ماری ۔ اس کے نتیجہ میں رکشہ پوری طرح تباہ ہوگیا اور پھسل کر سڑک کے بالکل کنارے الٹ گیا ۔ رکشہ ڈرائیور اور سفر کررہی ماں اور بیٹی دونوں بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیاتھا ۔ مگر پتہ چلا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آسنا نے اسپتال میں دم توڑ دیاہے۔ 

اس ضمن میں بجپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: